گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ )عمران خان اور طاہر القادری کی ریلیوں کا شو فلاپ رہا، عوام نے اپوزیشن کی ریلیوں کو ایک بار پھر مسترد کرکے حکومت پر واضح اعتماد کا اظہار کردیا، مسلم لیگ ن کے سٹی صدر عبدالروف مغل‘ جنرل سیکرٹری توفیق احمد بٹ‘ نامزد میئر شیخ ثروت اکرام‘ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر محمد شعیب بٹ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عمران اور قادری ملک میں انتشار کی سیاست کررہے ہیں۔