• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ نے مردان دھماکے زخمیوں کی عیادت کی

مردان ( نمائندہ جنگ ) صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے خودکش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اوروکلاء سے اظہار یکجہتی کے لئے ڈسٹرکٹ بار کا دورہ کیا اورشہدا ء کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی پارٹی کے ضلعی امیر مولاناڈاکٹر عطاء الرحمان ،الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر سعید اختر ایڈووکیٹ اورسابق تحصیل ناظم ابراہیم بلند سمیت دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے سانحے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ظلم اور بربریت قراردیا اورکہاکہ پاکستانی قوم متحد ہے اوردہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے حکومت اورپاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
تازہ ترین