لاہور ( جنرل رپورٹر ) برطانیہ کے شہر سیفرن میں لارڈ میئر سرفراز انجم نے کہا ہے پاکستان کے خلاف زبان استعمال کرنے پر الطاف حسین کے خلاف کارروائی ضرور ہونی چاہئے تاہم اس کے لئے حکومت پاکستان کو برطانوی حکومت سے رابطہ کرنے اپنے تحفظات سےآگاہ کرنا چاہئے یہ بات انہوں نے اپنے دوہفتوں پر مشتمل سرکاری دورہ پاکستان کے دوران لاہور پریس کلب میں اتوار کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ان کے ہمراہ شناور حیات لاشاری ‘ اقلیتی برادری کی نمائندہ تبسم ناز اور جمناسٹک کی چمپئن ندا خان بھی موجود تھیں ۔ لارڈز سرفراز انجم نے مذید کہا کہ وہ پنجاب میں اقلیتوں کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے اپنی جانب سے پنجاب بھر کے لئے تبسم ناز کو کواڈینیٹر کے طور پر تقرر کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہمیں اقلیتوں کے مسائل سے اگاہ کرتی رہیں گی ۔انہوں نے کہاکہ نداخان جو کہ گورنمنٹ کالج لاہور کی طالبہ ہیں اور جمناسٹک کی بہترین کی کھلاڑی ہیں کی صلاحیتوں کو مذید اجاگر کرنے کیلئے برطانیہ کی جانب سے ہرممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے کوشش کی جائے گی ۔ انہوں نے کہ ہم پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اس کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کر سکتے الطاف حسین کو ملک کے خلاف زبان استعمال کرنے پر سزا ملنی چاہئے برطانیہ کا قانون اس حوالے سے بہت سخت ہے حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ برطانوی حکومت سے اس حوالے سے رابطہ کرے ۔