صوابی کے شیر خان کیڈٹ کالج میں خراب کھانا کھانے سے بیمار ہونے والے152 طلبہ کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا، 28 طالب علم مردان میڈیکل کمپلیکس میں اب تک زیر علاج ہیں ۔
شیر خان کیڈٹ کالج صوابی میں مقیم طالب علموں نے رات کے کھانے میں بریانی اور چکن پیس کھایا اور کولڈ ڈرنک پی تو 180 طالب علموں کوپیٹ درد اور الٹی کی شکایت ہوئی، جس پر ریسیکو نے فوری طورپر طلبہ کو مختلف اسپتالوں میں پہنچایا ۔
مردان میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر کے مطابق خراب کھانے سے بیمار 152 کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا جبکہ 28 طالب علموں کومردان میڈیکل کمپلیکس میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔
تمام طالب علموں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ادھر واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے متاثرہ طالب علموں کے معدے اور کھانے کے نمونے لیباٹری میں بھیج دیے گئے ہیں ۔