گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ نے گزشتہ روز بھی ہائیکورٹ کے مقامی بنچوں کا اعلان نہ ہونے کیخلاف 10بجے کے بعد مکمل طور پر ہڑتال کی اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا مسلسل ہڑتالوں اور عدالتی بائیکاٹ کیوجہ سے نہ صرف مقدمات پیروی میں آئے ہوئے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ روزانہ جیل سے پیشی پر لائے گئے ملزمان بھی ان ہڑتالوں کی وجہ سے پریشان ہے۔