• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،ٹرک کی زد میں آکر60سالہ شخص جاں بحق

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)تیز رفتار ٹرک کی ٹکر لگنے سے 60سالہ شخص جاں بحق ہو گیا،واپڈا ٹاؤن کے رہائشی 60سالہ نصیر احمد اور 45سالہ وارث علی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر معافی والا کے قریب سے گزر رہے تھے کہ اچانک پیچھے سے  ٹرک کی ٹکر لگنے سے 60سالہ نذیر احمد اور وارث علی زخمی ہو گئے ،جنہیں طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں نصیراحمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ وارث علی کو  زخمی حالت کے باعث طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا ۔ 
تازہ ترین