پشاور(سٹی رپورٹر)مائنارٹی پروٹیکشن سوسائٹی آف پاکستان کے چیئرمین محمدعارف جان ایڈوکیٹ نے مردان کچہری اور پشاورمیں کرسچن کالونی پرحملوں کی مذمت کرتے ہوئے ان واقعات کوانسانیت سوزاور بزدلانہ فعل قراردیاہے۔ایک بیان میں چیئرمین عارف جان اور صدرشاہ فیصل نے واقعات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردوں کاتعلق کسی بھی مذہب کے ساتھ نہیں‘ اسلام ہمیں امن ومحبت اوربھائی چارے کا درس دیتاہے اس قسم کے واقعات کا مقصد صرف امن کی کوششوں کو سبوتاژکرناہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔