لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) سیپکو لاڑکانہ کی جانب سے غیر قانونی کنکشن کاٹنے کی مہم کے دوران ایک ہزار سے زائد کنکشن کاٹ دئیے گئے۔سیپکو لاڑکانہ کے سپرنٹنڈنگ انجینئر نذیر احمد سومرو کی سربراہی میں جاری مہم لاڑکانہ کے پوش اور با اثر افراد کے علاقےسچل کالونی میں کی گئی۔ اس موقع پر ہزاروں کلو بجلی کے تار بھی قبضے میں لے لئے گئے۔ ایس ای سیپکو نذیر احمد سومرو کے مطابق غیر قانونی کنکشن والے علاقوں سے ٹرانسفارمر بھی اتار لئے گئے ہیں تاکہ یہ افراد دوبارہ بجلی چوری نہ کر سکیں۔ غیر قانونی کنکشن کاٹنے کی مہم آئندہ ہفتے تک جاری رہے گی۔