• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے ٹاپ کالج پی ای سی ایچ ایس گرلز کالج میں حاضری کا نظام ہی نہیں

کراچی(سیدمحمد عسکری+اسٹاف رپورٹر)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے پری میڈیکل کے امتحانات میں سرکاری کالجوں میں حاضری کے نظام کی قلعی کھل گئی، محکمہ تعلیم کی اسٹرینگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت کالجوں مین 75 فیصد حاضری لازمی ہے اور اس سے کم حاضری والوں کے امتحانی فارم بورڈ نہ بھیجے جانے کی ہدایت ہے تاہم کراچی کے ٹاپ کالج پی ای سی ایچ ایس  گرلز کالج میں حاضری کا نظام ہی نہیں پوزیشن لانے والی پہلی اور مشترکہ طور پر دوسری بوزینش لانے والی دونوں طالبات نے کہا کہ  وہ بہت ہی کم کالجز جاتی تھیں اور جب بھی جاتی تو صرف پریکٹیکلز لیتیں۔ نہ تو کالج نے کبھی انھیں روکا نہ ان کی حاضری ہوئی انھوں نے اپنی پڑھائی صرف ٹیوشن کر کے پوری کی۔ واضح رہے کہ پی ای سی ایچ گرلز کالج  مینں انٹر کے  امتحانات میں دوسرے مرکز کی طالبات کو نقل کرائی جانے کا اسکینڈل بھی سامنے آیا تھا مگر اس معاملے کو دبا دیا گیا تھا اور زمہ داروں کے خلاف کوئی کارروائی نہین ہوئی تھی
تازہ ترین