• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ بال کپ:کوالیفائنگ راؤنڈ میں جرمنی کی ناروے کو شکست

ایڈن برگ (نیوزڈیسک) ورلڈ فٹ بال کپ 2018 کوالیفائنگ راؤنڈ میں عالمی چیمپئن جرمنی نے ناروے کو ہرا کر مہم کا فاتحانہ آغاز کیا، انگلینڈ، آذربائیجان اور ڈنمارک کی ٹیموں نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے سلسلے میں کھیلے گئے ایک میچ میں جرمنی کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ناروے کو 3-0گولز سے ہرا کر ایونٹ کا جاندار طریقے سے آغاز کیا، تھامس مولر نے دو گول سکور کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، انگلینڈ نے سلواکیہ کو 1-0 گول سے شکست دی، لال لانا نے 90پلس منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی، ایک اور میچ میں ڈنمارک نے آرمینیا، آذربائیجان نے سان مرینو کو 1-0گول سے ہرایا۔ مونٹی نیگرو اور رومانیہ کے درمیان میچ 1-1گول، سلوانیہ اور لتھوانیہ کے درمیان میچ 2-2پولینڈ اور قزاقستان کے درمیان میچ بھی 2-2 گولز سے برابری پر ختم ہوا۔روبرٹ سنڈگراس کی شاندار ہیٹرک کی بدولت اسکاٹ لینڈ نے مالٹا کو ہرا کر ورلڈ کپ 2018 کوالیفائنگ راؤنڈ میں فاتحانہ آغاز کیا۔ جمہوریہ چیک اور شمالی آئرلینڈ کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے غیرمعمولی کھیل پیش کرتے ہوئے مالٹا کو 5-1گولز سے ہرا کر کامیابی حاصل کی، روبرٹ سنڈگراس نے شاندار ہیٹرک کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا،سکاٹش ٹیم اپنا اگلا میچ 8اکتوبر کو ہوم سرزمین پر لتھوانیا کے خلاف کھیلے گی۔ جمہوریہ چیک اور شمالی آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔
تازہ ترین