حب(نامہ نگار) جشن لسبیلہ ایم این اے جام کمال خان فٹبال ٹورنامنٹ بیلہ زون کے دوسرے راونڈ کا دوسرامیچ نیوشاہین اوتھل اورینگ اسٹاربیلہ کے مابین کھیلا گیا جوکہ نیوشاہین اوتھل نے 1-0 سے جیت لیااس ٹورنامنٹ کے میچ کے مہمان خاص وفاقی وزیر مملکت جام کمال خان عالیانی پرسنل سیکرٹری اعجازعلی تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محمد یوسف بلوچ، ڈی ایف اے لسبیلہ کے جنرل سیکرٹری خدابخش بلوچ و دیگر موجود تھے۔