مظفرآباد(نا مہ نگار )نیلم جہلم ہائیڈرل پراجیکٹ کا کا م آ خری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ نیلم جہلم پراجیکٹ فیز ٹو مجہوئی ٹنل پر کراسنگ کے لئے سٹیل کین کی تنصیب شروع کر دی گئی ہے۔ سٹیل کین کی تنصیب کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ واپڈا کے جنرل منیجر نیئر علائو الدین نے سٹیل کین کی تنصیب کا فیتہ کاٹ کر باضابطہ افتتاح کیا ۔ اس موقع پر واپڈ ا کے سینئر آفیسران قمر الزمان اور چائنہ کمپنی کے انجنیئرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ نیلم جہلم ہائیڈرل پراجیکٹ کا ٹنل مکمل ہو چکا ہے اب سٹیل کین کی تنصیب شروع کر دی گئی۔ جس کی تکمیل کے بعد سرنگ کا کام مکمل ہو جائے گا۔اور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ میگا پرجیکٹ 2017کے آغاز تک مکمل ہو جائے گا۔ چائینہ کمپنی کی طرف سے مجہوئی کے مقام پر قائم آئرن فیکٹری میں اعلی معیار کے سٹیل کین تیار کئے جا رہے ہیں ۔ سٹیل کین کی تنصیب کے آغاز پر دعائیہ تقریب بھی منعقد کی گئی اور صدقہ کیا گیا۔