گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)کنٹونمنٹ بورڈ گوجرانوالہ میں ن لیگ کے وائس پریذیڈنٹ ظفر اللہ سوہی کیخلاف ن لیگ سے ہی تعلق رکھنے والے سات ممبران نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کر دی ، جس پر پریذیڈنٹ اسٹیشن کمانڈر آج رائے شماری کروائینگے، وائس پریذیڈنٹ ظفر اللہ سوہی نے کہا ہے کہ آج تحریک پر ووٹنگ ہو گی میرے ساتھ ارکان کا رابطہ ہے۔