• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی شرمناک ہے، رحمان ملک

اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دہشت گردوں کا چیف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلد امریکہ کو خط لکھوں گا کہ کل کا دہشت گرد آج اچھا کیسے بن گیا‘ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی شرمناک ہے ‘ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت اور افغانستان ملوث ہیں۔ وہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیراعظم کے خلاف ریفرنس مسترد اور جو عمران خان کے خلاف ریفرنس فائل کیا وہ قانونی ضابطہ کار کے مطابق ہے کہ نہیں اگر تو قانونی ضابطے پورے کرنے کے بعد ریفرنس فائل کیا گیا ہے تو سپیکر نے جانبداری کا مظاہرہ نہیں کیا۔ سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ ہمیں اس وقت متحد ہونے کی ضرورت ہے ہم اپنی سیاسی صورتحال سے دنیا کو کوئی مثبت پیغام نہیں دے رہے پاک فوج اور پوری قوم نے جس جذبے سے دشمن کو 1965ءکی جنگ میں پیچھے دھیلا تھا آج بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ معاملے کا طریقہ کار ہی غلط تھا نتیجہ کیا نکلنا تھا۔ رحمن ملک نے کہا کہ مودی دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے امریکہ کو خط لکھوں گا کہ ان کے لئے کل کا دہشت گرد آج اچھا کیسے بن گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی شرمناک ہے۔
تازہ ترین