گجرات (نمائندہ جنگ) گیپکو نے شہریوں کو ہزاروں روپے کے بجلی کے بل بھجوا دئیے، لوگ بجلی کے بلوں کو دیکھ کر سر پکڑ کر بیٹھ گئے، عام گھریلو صارف کو 10 سے 20 ہزار روپے مہینے کا بل بھیج دیا، جس سے لوگوں کے ماہانہ بجٹ شدید متاثر ہو گئے ہیں جبکہ بلوں کی مقررہ تاریخ سے ایک دن قبل لوگوں کو موصول ہوئے ہیں، گیپکو ترجمان کے مطابق اس دفعہ 40 دنوں کی ریڈنگ کر کے بل بھجوائے گئے ہیں، اس لیے زائد بل آئے ہیں۔