• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان، ضلع کونسل کا اجلاس،طورونواں کلے روڈ شہید کانسٹیبل جنید کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد منظور

مردان ( نمائندہ جنگ‘نامہ نگار) ضلع کونسل مردان کے اجلاس میں ضلع کچہری خودکش دھماکے کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور طورو نواں کلی روڈ کو دھماکے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل جنید خان کے نام سے منسوب کرنے اور پولیس کو عوام کو جوابدہ بنانے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان،صوبائی حکومت اور کر لیں۔ اسی طرح کونسل نے پولیس کی کارکردگی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ بدھ کے روز کونسل کا اجلاس کنونیئر اسد علی کی صدارت میں ہوا جس میں ضلع کی امن و امان صورتحال پر بحث ہوئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حمایت اللہ مایار اور اراکین کونسل طارق عزیز،ملک شوکت،نعیمہ ناز،نصرت آراء،سلیم خان کاٹلنگ،واجد علی،مولانا عرفان اللہ مولانا امانت شاہ حقانی،حبیب رسول،فرخ سیر ایڈوکیٹ، نعیم انور،شاہد باچا،کمال خان، اور دیگر نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہداء کو بلوچستان کی طرز پر پیکج اور زخمیوں کاعلاج ملک کے اعلیٰ ہسپتالوں یا بیرونی ملک سے کر ا یا   جا ئےانہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور شہداء کے درجا ت کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ضلع ناظم مردان نے کہا کہ قوم اور سیاسی پارٹیاں کو دہشت گردی کیخلاف ایک پیج پر ہونا چاہیے۔ تب ہی دہشت گردی سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ کورٹس مردان دھماکہ میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاران کوخراج تحسین پیش کیا۔ جن کی قربانی کی بدولت مردان کورٹس مزید تباہی سے بچ گیا۔ اجلاس میں تحصیل ناظم مردان محمد ایوب خان ، نائب ناظم مشتاق سیماب ،مرکزی تنظیم تاجران کے صدر احسان باچہ مردان چیمبر آف کامرس کے صدر ظاہر شاہ خان کے علاوہ ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ ضلع کونسل نے طورو نواں کلی شیخ ملتون روڈ کو شہید کانسٹیبل جنید کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی قرار داد جے یو آئی( ف) کے پارلیمانی لیڈر مولانہ امانت شاہ نے.پیش کی جس کی ایوان نے متفقہ طور پر منظوری دی ضلع کونسل کا اجلاس کنوئینر اسد علی خان کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تحصیل ناظم حاجی ایوب خان اور نایب ناظم مشتاق سیماب نے بھی شرکت کی جبکہ ڈی پی او فیصل شہزاد نے مردان پولیس کی سالانہ کارکرگی کی رپورٹ پیش کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم حمایت اللہ مایار نے کہا کہ شہید کانسٹیبل جنید خان نے قربانی دیکر لوگوں کو بہت بڑے نقصان سے بچایا جس سے انہوں نے پولیس فورس اور اہلیان مردان کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سانحہ کچہری کے شہداء اور زخمیوں کے لیے حکومت نے اب تک امدادی پیکج کا اعلان نہیں کیا ضلع ناظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ خالی ہاتھ سے نہیں لڑی جاسکتی بلکہ اس کے لیے وسائل درکار ہوتے ہیں اسی لیے حکومت کچہریوں اور دیگر عوامی اور سرکاری عمارات کی سیکورٹی کے لیے متعلقہ اداروں کو مناسب فنڈز فراہم کرے ضلع ناظم نے کہا کہ اچھے اور برے دہشت گردوں کی اصطلاح چل رہی ہے عسکری قیادت ایک اور سیاسی قیادت دوسرے زاویے سے سوچ رہی ہے اس لیے پوری قوم دہشت گردی کے خلاف ایک پیج پر نہ آسکی اور عوام کنفیوژن کا شکار ہیں انہوں نے کہا بلدیاتی نمایندوں اور عوام کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ امن وامان کے قیام کیلیے اپنا کردار ادا کریں اجلاس سے ضلع کونسل کے اپوزیشن لیڈر ملک شوکت،واجد علی،مولانا عرفان،نعیمہ ناز،نصرت نعیم،فرخ سیر ایڈو کیٹ،طارق عزیز،حبیب رسول،فرخ سیر ایڈوکیٹ، نعیم انور،شاہد باچا،کمال خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا
تازہ ترین