شیخوپورہ(نمائندہ جنگ) جی ٹی روڈ کی آبادی بلکھے میں جائیداد کے تنازعات پر سوتیلے پوتے ٗنے فائرنگ کر کے اپنی دادی نسیم بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا، فیروز والا پولیس نے ملزم ہمایوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا ہے