سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) علاقہ مجسٹریٹ شیر افگن نے ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کے دو روز قبل جاں بحق ہونے والے قیدی کی نعش ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کردی۔ بتایا گیا ہے کہ بلال امجد تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے پولیس نے گرفتار کرکے جیل منتقل کیا تھا جہاں اسکی طبیعت خراب ہونے پر جیل ہسپتال کے بعد گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال میں منتقل کیا جہاں وہ خالق حقیقی سے جاملا۔