راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ نے بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت گزشتہ روز بغیر کسی کارروائی کے 10ستمبر تک ملتوی کر دی، بدھ کو جب پونے نو برس پرانے اس کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کو بتایا گیا کہ استغاثہ کے ایک گواہ انسپکٹر الیاس کا دوبارہ بیان قلمبند کرنے کیخلاف وکیل صفائی ملک جواد خالد نے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے اور تاحال اس در خوا ست پر فیصلہ نہیں ہوپایا جس پر عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی۔