• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نےچیئرمین ایف بی آر پر بے بنیاد الزامات لگائے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل،ایجنسیاں)وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان نے بغیر کسی ثبوت کے چیئرمین ایف بی آر پر بے بنیاد الزامات لگائے ۔ بدھ کو وزارت خزانہ سے جاری کئے گئے ایک بیان میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اس بیان کا سخت نوٹس لیا ہے جس میں انہوں نے چیئرمین ایف بی آر پر سنگین الزامات عائد کئے ۔ وزیرخزانہ نے عمران خان کے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے بیانات کو ثابت کرنے کیلئے کوئی ثبوت نہیں دیئے۔  چیئرمین ایف بی آر ایک محنتی اور ایماندار افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ بدقسمتی یہ ہےکہ عمران خان نے بغیر کسی ثبوت کے ایک ایسے افسر کا تشخص خراب کرنے کی کوشش کی جس نے ٹیکس وصولیاں بڑھانے کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے گزشتہ تین سال کے دوران محصولات وصولی میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے جیسا کہ 2012-13ءمیں شرح نمو 3.38 فیصد تھی۔
تازہ ترین