• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ کوئٹہ و مردان کیخلاف وکلاآج یوم دعا اور یوم سیاہ منائیں گے

لاہور(خبرنگارخصوصی)ملک بھر کے وکلاء سانحہ کوئٹہ اور مردان کے خلاف  آج یوم دعا اور یوم سیاہ منائیں گئے اور ان سانحات  میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں11بجکر 15منٹ پر5 منٹ کے لیئے خاموشیاختیار کی جائے گی۔   اس بات کا فیصلہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیکس  کمیٹی کے سینئر وکلاء نے بیرسٹر سید علی ظفر کی زیرصدارت  اجلاس میں کیا گیا تھا  ۔  پاکستان کی تمام بار ایسوسی ایشنز بشمول سپریم کورٹ پاکستان بار کونسل، سندھ بار کونسل، پنجاب بار کونسل، بلوچستان بار کونسل، خیبر پختون خواہ بار کونسل اور لاہور ہائی کورٹ بار کراچی ملتان ایبٹ آباد پشاور، بہاولپور حیدرآباد کوئٹہ اور سکھر آباد ایسوسی ایشنز کے تمام وکلا 5 منٹ کیلئے خاموشی اختیار کریں گے اور اس دوران کوئی وکیل کسی بھی مقدمہ میں عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوگا ۔
تازہ ترین