• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں 2 ملزمان کی خود کشی کی کوشش

سرگودھا(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ جیل منشیات کے ملزم نے اپنے آپ کو بلیڈ سے زخمی کرلیا دوسرے واقعہ میں ملزم نے خود کو گولی مار کر زخمی کرلیا۔دونوں واقعات کے مقدمات درج کرلئے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں 71شمالی کے رہائشی عابدجو ڈسٹرکٹ جیل کا حوالاتی ہے اس نے جیل میں اپنے آپ کو بلیڈ مار کر زخمی کرلیا۔نواحی گاؤں 101جنوبی کےایک مقدمہ کے ملزم محمد عمران نے بھی اپنے آپ کو گولی مار کر زخمی کرلیا۔پولیس نے دونوں ملزموں کیخلاف اقدام خودکشی کے تحت مقدمات درج کر لئے ۔
تازہ ترین