• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ میں مبینہ پولیس مقابلہ،ٹارگٹ کلرسجاد کھتری ہلاک

Target Killer Killed In Thatta Police Encounter
ٹھٹھہ میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وارکاٹارگٹ کلرسجاد کھتری ہلاک ہوگیا جبکہ دو ملزمان فرا ر ہوگئے۔

پولیس کےمطابق مکلی غلام اللہ روڈ پرمسلح ڈاکو شہریوں سے لوٹ مارکررہےتھے۔ پولیس کے پہنچنے پر ڈاکو ؤں نے مبینہ طورپر فائرنگ کردی۔ جوابی فائر نگ میں ایک ڈاکو ماراگیا جبکہ دو فرار ہوگئے۔

پولیس کاکہناہےکہ ہلاک ڈاکو کی شناخت سجاد کھتری کے نام سے ہوئی ہے۔ جس کا تعلق لیاری گینگ وار کےاستاد تاجوگروپ سے تھا۔

سجاد کھتری متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا اور اس پر 5لاکھ روپےانعام بھی مقررتھا۔
تازہ ترین