• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹی 20 :کراچی وائٹس نے راولپنڈی کومات دیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی وائٹس نے راولپنڈی کو چھ رنز سے شکست دے دی۔جمعرات کو ملتان اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں کراچی نے پانچ وکٹ پر 140 رنز بنائے جواب میں راولپنڈی نے9وکٹ پر134رنز بنائے۔ کراچی کی جانب سے دانش عزیز نے 36 گیندوں پر 52 ناٹ آئوٹ رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں دو چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔ طارق ہارون نے25 اور اسد شفیق نے 28 رنز بنائے۔اعزاز چیمہ نے22 رنز دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔ راولپنڈی کے عمر امین نے38 گیندوں پر 50 رنز بنائے جس میں تین چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔ مختار احمد نے30 رنز بنائے۔ کراچی کے تابش خان نے26 اورمیر حمزہ نے 34 رنز دے کر دو دو وکٹ حاصل کئے۔
تازہ ترین