• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی ڈی راولپنڈی کی کارروائی ، مبینہ دہشت گرد گرفتار

Ctd Rawalpindi Raid One Suspected Arrest
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے راولپنڈی میں حساس ادارے پر حملے کیلئے آنے والے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر کے بارودی مواد برآمد کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشت گرد طیب اللہ مٹکیال روڈ تھانہ رتہ امرال کے علاقے سے پکڑا گیا،ملزم کالے رنگ کا بیگ لے کر جا رہا تھا،بیگ سے 400 گرام بارود،7 پرائما کارڈ،500 گرام بال بیرنگ اور نٹ بولٹ ،سات ڈیٹو نیٹرز اور 6 بیٹریاں برآمد کرلی گئیں۔

ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ حساس ادارے پر حملے کا ارادے سے جا رہا تھا،پولیس کے مطابق ملزم طیب اللہ باجوڑ ایجنسی کا رہائشی ہے ،مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تازہ ترین