شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے )قصبہ مریم آبادمیں زیارت مقدسہ کی تقریبات آج 9ستمبر سے شروع ہورہی ہیں جن میں شرکت کیلئے ملک بھر سے مسیحی زائرین کے پیدل اور گاڑیوں پر سوار ہو کر آنے والے قافلے مریم آباد پہنچنا شروع ہوگئے ہیں شیخوپورہ میں ان قافلوں کیلئے مسیحی رہنماؤں کی طرف سے استقبالی کیمپ لگائے گئے ہیں کئی نوجوان کہنیوں کے بل چل کر لاہور سے مریم آباد پہنچے ہیں یہ تقریبات تین روز جاری رہیں گی جن کیلئے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔