پشاور(کرائم رپورٹر)بڈھ بیر کے علاقہ کوہاٹ روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر لگنے سے 45 سالہ شخص جاںبحق ہوگیا۔ مسماۃ عشرت دختر نعمت اللہ سکنہ غریب آباد نے پولیس کو رپورٹ در ج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کا والد نعمت اللہ ولد حکم خان گزشتہ روز کوہاٹ روڈپر جارہا تھا اس دوران تیز رفتار ڈمپر اس پر چڑھ ڈورا اوراسے کچلتے ہوئے شدید زخمی کردیا مجروح کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا پولیس نے غفلت کے مرتکب ملزم قیوم سکنہ ہنگو کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔