ملتان ،وہاڑی ، لاہور(سٹاف رپورٹر ،نمائندگان جنگ) سانحہ مردان اور کوئٹہ کے خلاف وکلا نے ملک بھر میں یوم سیاہ اور یوم دعا منایا اور ان سانحات میں جاں بحق ہونے والے وکلاء اور دیگر شہریوں کی یاد میں پورے ملک کے وکلا نے پانچ منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ وکلا نےعدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر علی ظفر کی اپیل پر ملک بھر کے وکلا نے سانحہ کوئٹہ اور سانحہ مردان کے خلاف یوم سیاہ مناتے ہوئے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھیں ۔ لتان اور وہاڑی سمیت دیگر بار ایسوسی ایشنوں اور بار کونسلوں کی عمارتوں پر سیاہ پرچم لہرائے گئے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اس حوالہ سے مرکزی تقریب ہوئی جس میں سپریم کورٹ بار کے صدر علی ظفر،سابق صدر عاصمہ جہانگیر،پاکستان بار کونسل کے ارکان اعظم نذیر تارڑ،احسن بھون پنجاب بار کونسل کے عہدیداروں اور سپریم کورٹ بار کے صدرارتی امیدوار فاروق ایچ نائیک ، سیکریٹری کے امید وار صفدر تارڑ سمیت وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔ تقریب کے اختتام پر پانچ منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ شہید ہونے والوں کے لیے اور واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی صحت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ سپریم کورٹ بار کے صدر بیرسٹر علی ظفر نے حکومت پر زور دیا کہ وکلاء کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے عملی اور ٹھوس اقدامات کرے۔علاوہ ازیں پاکستان بارکونسل کی کال پر ملک بھی کی طرح ملتان میں بھی سانحہ کوئٹہ و مرادان کے خلاف ملتان میں بھی یوم سوگ منایا گیا ،ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام شہید ہونے والے وکلاء کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت صدر بار شیخ جمشید حیات نے کی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اس موقع پر سید اطہر حسن شاہ بخاری نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کرائی دعائیہ تقریب میں نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری بارچوہدری عمرحیات نے انجام دئیے جبکہ وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وہاڑی ڈسٹرکٹ بار کے وکلانے بھی یوم سیاہ منا یا ، وکلاء با ز ؤ ں پر سیا ہ پٹیاں با ندھ کر عدالتوں میں پیش ہو تے رہے