• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف گروپ کا طاہر القادری کوہتک عزت کا نوٹس بھیجنے کا اعلان

Sharif Group Will Send Notice Of Defamation To Tahir Ul Qadri
شریف گروپ آف انڈسٹریز نے طاہر القادری کوہتک عزت کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا ،طاہر القادری نے الزام لگایا تھا کہ شریف گروپ کی شوگر مل میں بھارتی کام کرتے ہیں۔

گروپ کے ایم ڈی یوسف عباس شریف کا کہنا ہے کہ ان کی شوگرمل میں کوئی بھارتی کام نہیں کر رہا، طاہر القادری ثابت شدہ جھوٹے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 1992ءمیں بنائی گئی شوگر مل میں 1100سے زائد ملازمین ہیں، ان میں سے کوئی بھی غیر ملکی نہیں ، پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن نے بھی شوگرملزمالکان پر طاہرالقادری کے الزامات کو جھوٹ اوربدنیتی پرمبنی قرار دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ طاہرالقادری کے خلاف قانونی چارہ جوئی پرغورکیا جارہا ہے۔

دوسری جانب اس حوالے سے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’رپورٹ کارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر دفاعی تجزیہ کار شہزاد چوہدری نے کہا ہے کہ شوگر ملوں کے لیے سستی ٹربائن بھارت سے ملتی ہے اور کئی شوگر ملوں نے بھارتی ٹربائن لگا رکھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان ٹربائنوں کے لیے ماہرین بھارت سے بھی آتے ہیں، مگر ویزا لے کر آتے ہیں اور ان ماہرین کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے، طاہرالقادری غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں اور پوری بات نہیں کر رہے۔
تازہ ترین