• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف ،چوہدری نثار میں لاتعلقی کا تاثر ،ایک گھنٹہ ساتھ بیٹھے ،گفتگو نہیں ہو ئی

اسلام آباد(فاروق اقدس) وزیراعظم نوازشریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان جمعہ کو قومی اسمبلی میں ایک ساتھ مجموعی طورپر57منٹ تک ایک ساتھ بیٹھے رہے لیکن دونوں کے درمیان کسی قسم کی کوئی مختصر گفتگوبھی نہیں ہوئی۔ وزیراعظم سے حکومتی جماعت کے اراکان اور بعض وزراء آکرہاتھ ملاتے اور رسمی گفتگوکرکے اپنی نشستو ں پر واپس چلے جاتے لیکن یہ سلسلہ دس منٹ میں ختم ہوگیا اور وزیراعظم خاموشی سے اپنی نشست پر بیٹھے گہری سوچ میں مستغرق نظرآئے جبکہ چوہدری نثار وزیراعظم کی موجو د گی سے بظاہربے نیاز دکھائی دے رہے تھے وہ اپنی ساتھ والی  نشست پر موجود وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے بھی گفتگو کررہے تھے۔ دیگراراکان سے بھی احوال دریافت کرتے اور جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ کی تقریر پر انہیں ستائش پیش کرتے بھی دیکھے گئے لیکن تقریباًایک گھنٹے کے دورانیے میں ان کی وزیراعظم سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔ اس حوالے سے پار لیمنٹ کی راہداریوں میں چہ مگو ئیاں ہوتی رہیں۔
تازہ ترین