• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستارو گورنرسندھ الطاف حسین کے مرنے کا انتظار کررہے ہیں،مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملیر کے حلقے میں عوام نے بانی ایم کیوایم اور فاروق ستار اینڈ کمپنی کو مسترد کردیا ہے، فاروق ستار اور گورنرسندھ الطاف حسین کے مرنے کا انتظار کررہے ہیں، متحدہ  کے لوگ نیا مینڈیٹ لے کر آئیں، ہم انکے سامنے اپنے امیدواربھی نہیں کھڑے کر ینگے، انہو ں نے کہا کہ ملیرکے عوام نے 30 سالوں سے ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا ہے۔ پی ایس 127 میں ہونے والے الیکشن کے نتائج پر ملیر کے عوام کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں جنہوں نے وطن پرستی کے راستے کاانتخاب کرلیاہے۔فاروق ستار اور گورنر سندھ الطاف حسین کے مرنے کا انتظار کررہے ہیں تاکہ قیادت ان کی جھولی میں آگرے۔کراچی کا مینڈ یٹ فاروق ستار کا نہیں ایم کیو ایم کے قائد کا ہے اور اب یہ مینڈیٹ ختم ہوگیاہے ۔
تازہ ترین