سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) کرپشن کے الزام میں معطل ہونے والے ایکسین پبلک ہیلتھ سیالکوٹ نے ایک ماہ سے قبل ہی چارج دوبار ہ لے لیا۔ سیکرٹری ہاوسنگ پنجاب کیپٹن (ر) خرم آغانے چونڈہ میں 6کروڑ 50لاکھ روپے کی خطیر رقم سے چونڈہ واٹر سپلائی منصوبہ میں کرپشن ثابت ہونے پر محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایس ای گوجرانوالہ تحسین رضا ،ایکسیئن سیالکوٹ ناصر صادق ، سابق ایکسئین محمد شعیب ، ایکسئین محمد انور ، سابق ایس ڈی او ذوالفقار محمد اشرف و دیگر کو گذشتہ ماہ اگست میں معطل کر دیا تھا جن میں سے ایکسین پبلک ہیلتھ سیالکوٹ ناصر صادق نے ایک ماہ سے قبل ہی چارج دوبارہ نئے آنے والے راجہ شہزاد سےلے لیا۔ رابط پر ہیڈ کلرک محکمہ پبلک ہیلتھ سیف اللہ نے بتایا کہ یہ معمول کی کارروائی ہوتی ہے۔