سیالکوٹ(نمائندہ جنگ ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سیالکوٹ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کے لئے سیالکوٹ میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے فوری قیام کی منظوری دے دی ہے ۔ دریں انثا ڈی سی او سیالکوٹ نے سیالکوٹ شہر بھر میں آوارہ مویشیوں کے ہاتھوں تمام گرین بیلٹس کی زبوں حالی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ٹی ایم اے سیالکوٹ کے متعلقہ حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ غفلت کے مرتکب عملہ کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کیجائے گی۔