شیخوپورہ (نمائندہ جنگ )قصبہ مریم آباد میں زیارت مقدسہ کی تین روزہ تقریبات شروع ہوگئی ہیں جن میں پہلے روز ملک بھر سے یہاں پہنچنے والے ہزاروں مسیحیوں نے شرکت کی جن میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے اور عبادات کا سلسلہ دن بھر جاری رہا جن میں پاکستان میں روم کے سفیر عبداللہ غالب ، بشپ سبطین، اقلیتی رکن پنجاب اسمبلی شکیل آئیون نے بھی شرکت کی ۔ زیارت مقدسہ کی تقریبات کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور پانچ سو کے لگ بھگ پولیس اہلکار سکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی کررہے ہیں