وزیر مملکت عابد شیر علی ایک نئے انکشاف کے ساتھ سامنے آگئے،کہتے ہیں کہ ان کے ماموں طاہرالقادری اوران کے بیوی بچوں کوکپڑے دیتے اور کھانے کااہتمام کرتےتھے،انہیں ٹی وی بھی لاکر دیا۔
عابدشیرعلی نے گوجرانوالہ میں گھن گھرج کے ساتھ طاہرالقادری اور عمران خان پر شدید تنقید کی، ان کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کا سپاہی ہوں،کارکنوں کے جذبات مجروح کیےجائیں تو انہیں کوئی نہیں روک سکتا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ طاہر القادری مودی سرکار سے پیسے لے کر پاکستان میں فساد پھیلاتے ہیں، وزیرداخلہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالیں۔
عابد شیر علی کا یہ بھی کہنا ہے کہ مارچ کرنے والوں کوجس روڈ سے گزرنا ہے، وہاں لوگ ان سے خودنمٹ لیں گے، حکومت عوامی ردعمل کی ذمے دار نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا ہے ک ہمارچ کرنے والوں کوجس روڈسےگزرناہےلوگ ان سےخودنمٹ لیں گے،مسلم لیگی گھرکی چھت سےپتھریااینٹیں برسائیں یاڈنڈےماریں انہیں نہیں روک سکتے۔
عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ بہروپیا اسٹیج پر پٹاخا چلنے سے بے ہوش ہوجاتا ہے،طاہر القادری 9مہینے کینیڈا، پھر بھارت سے دبئی کے راستے پاکستان آتے ہیں، انہوں نے وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔