کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کھلاڑی مزمل مرتضی آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس کے فائنل میں چائنیز تائپےکے کھلاڑی سے شکست کھا گئے۔ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلی جانے والی آئی ٹی ایف جونیئر سرکٹ کے انڈر 18 سیمی فائنل میں مزمل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ ہوئے کئی ٹاپ کھلاڑیوں کو شکست دیتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کی لیکن فائنل میں وہ نمبر 8 سیڈ چائنیز تائپے کے شن یوان کا مقابلہ نہ کرسکے اور شکست کھا گئے۔