نیویارک (اے پی پی) سابق عالمی نمبر ایک بیلجیئم کی اسٹار پلیئر کم کلسٹر اور امریکی پلیئر اینڈی راڈک کو آئندہ برس انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم میں شمولیت کیلئے نامزد کر دیا گیا ہے۔ ہال آف فیم کے صدر اسٹین اسمتھ نے اپنے بیان میں کہا کہ کلسٹر اور راڈک دنیائے ٹینس کے بہترین پلیئرز تھے اور انہوں نے ٹینس کی تاریخ میں اپنا نام چھوڑا ہے اسلئے میں سمجھتا ہوں کہ دونوں ہال آف فیم میں شامل ہونے کے اہل ہیں۔ ہال آف فیم میں شمولیت کیلئے ووٹنگ رواں برس کے آخر میں ہو گی جبکہ حتمی نامزد ہونے والے کھلاڑیوں کا اعلان آئندہ سال کیا جائے گا۔