شیخوپورہ (نمائندہ جنگ )قصبہ مریم آباد میں زیارت مقدسہ کی تین روزہ تقریبات آج ختم ہو جائیں گی جن میں شرکت کیلئے ملک بھر سے آئے ہوئے مسیحی زائرین کے قافلوں کی واپسی شروع ہوگئی ہے ، ہفتہ کو تقریبات کے دوسرے روز سینکڑوں زائرین نے زیارت مقدسہ کی، رات گئے مریم آباد سے قافلوں کی واپسی کے دوران فاروق آباد کے نزدیک ٹریفک جام ہوگئی جہاں دو گھنٹے تک سینکڑوں گاڑیاں پھنسی رہیں۔