شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے )معلوم ہوا ہے کہ نیب کے پی کے نے ایک انکوائری کے سلسلہ میں محکمہ مال شیخوپورہ سے بھی رپورٹ مانگ لی ہے اس سلسلہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کے پی کے محمد عمرخان نے محکمہ مال کے حکام سے تحریری طور پر مطالبہ کیا ہے کہ ڈی سی پاکستان ریونیو آٹو مٹیشن لمٹیڈ کے افسروں اور دیگر حکام کے خلاف جعلی جی ڈیز فل کرنے کی تحقیقات کے سلسلہ میں تمام ممکنہ ریکارڈ مہیا کیا جائے ۔