سکھر (بیورو رپورٹ) دادو کینال کے رہائشی ڈومکی برادری کے افراد نے نوجوان کی عدم بازیابی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ تین روز قبل نوجوان نادر علی کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے جس کی رپورٹ تھانہ ایئرپورٹ پر درج کرائی گئی ہے مگر پولیس نوجوان کی بازیابی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کررہی ہے ۔