• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے بعدکرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارہ کیلئے تحریک تیز کرینگے، سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصو صی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عید کے بعد کرپشن کے خلاف تحریک کوتیز کریں گے تاکہ کرپشن اور کرپٹ حکمرانوںسے جلد چھٹکارا مل سکے ۔حکومت کرپشن اور پانامہ لیکس پرکمیشن بنانے میں ناکام ہوگئی ہے ۔حکومتی رویے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کرپشن کو ختم کرنا چاہتی ہے نہ اس کے خلاف کچھ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔حکمران ہمیشہ عوام سے قربانی مانگتے رہے ہیں مگر اب عوام حکمرانوں سے اتنے تنگ ہیں کہ انہوں نے  قربانی کی بات کی تو انہیں خود قربان ہونا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مختلف وفود سے ملاقاتوں کے موقع پر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود ا حمد اور فیصل آباد کے امیر سردار ظفر حسین سے 29 ستمبر کے فیصل آباد میں دھرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی ، احتساب کمیشن اور نیب جیسے درجن بھر اداروں پر سرمایہ توقوم کا خرچ ہوتاہے لیکن یہ ادارے زیادہ تر مخالفین کو ڈرانے دھمکانے اور اپنے ساتھ ملانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں ۔  نیب کے پاس 150 میگا کرپشن کیس فائلوں میں بند پڑے ہیں اور حکمرانوں کی طرف سے احتساب میں رکاوٹوں نے انہیں بھی خاموشی اختیار کرنے پر مجبور کررکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی اثاثوں کی کرپشن کو قانونی طور پر دہشتگردی اور غداری قرار دے کر ایسے لوگوں کی جائیدادیں بحق سرکار ضبط کرنی چاہئیں اورانہیں کسی بھی عوامی عہدے کیلئے تاحیات نااہل قراردیا جانا چاہئے ۔  ہمارے حکمران حکمرانی  کی   شرائط پر پورے نہیں اترتے ،  حکمرانوں سے قومی خزانے سے لوٹی گئی ایک ایک پائی کا حساب لیں گے اور عوام کا پیسہ لٹیروں سے واپس نکلوانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔
تازہ ترین