گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) عید الضحیٰ کے سلسلہ میں قربانی کے جانوروں کی جگہ جگہ منڈیاں بنی رہیں بیوپاریوں نے اندرون شہر اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں کرائے کی عمارتیں لے کر خودساختہ منڈیا ں بنا رکھی ہیں۔ اتوار کے روز سرکاری چھٹی ہونے کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد قربانی کے جانورخریدنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی مقرر کردہ اور خود ساختہ منڈیوں میں خریداری کرتے رہے جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے کی وجہ سے سفید پوش لوگوں کی بڑی تعداد صرف جانور دیکھ کر گھروں کو واپس چلے گئے۔ ایسے جانور جو دیکھنے میں بہت خوبصورت نظر آتے ہیں انہیں خریدنے کیلئے بچوں کی بڑی تعداد اپنے والدین کو مجبور کرتے رہے۔