کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف تربت کے پہلے کانووکیشن کے سلسلے میں جائزہ اجلاس زیرصدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر ہوا جس میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزاعجاز احمد بلوچ، ڈپٹی کنٹرولر چاکر حیدر، اسسٹنٹ کنٹرولر ندیم جان اور شاہدخالدنے شرکت کی،کنٹرولرامتحانات تنویر احمد نے یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن کے انعقاد کے سلسلے میں ہونے والی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے اجلاس کو آگاہ کیا،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کانووکیشن کی تیاریوں اور انتظامات کے سلسلے میں ہونے والی پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیااور تمام تر انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف تربت کے پہلے سالا نہ تقسیم اسنادکی تقریب رواں سال کے اختتام تک منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیاہے جس میں یونیورسٹی کے سو سے زیادہ فارغ التحصیل گریجویٹس کو ڈگریاں اور پوزیشن ہولڈرز کو گولڈمیڈل دیئے جائیں گے۔