ملتان ،راولپنڈی (نمائندگان جنگ،آن لائن )راولپنڈی میں حادثہ،عید ہر گھر جانیوالے 5افرادجاں بحق جبکہ رحیم یارخان ،کوٹ سلطان،کہروڑپکا،گڑھا موڑ میں 4افراد ہلاک ہوگئے تفصیل کے مطابق راولپنڈی سے ہری پور عید الاضحیٰ کیلئے گھر جانے والے مسافروں کی وین مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے ٹکر اگئی حادثے کے نتیجہ میں دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئےریسکیو کی ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ٹیکسلا منتقل کردیا ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیاادھر کوٹ سلطان میں دائرہ دین پنا ہ کا رہائشی 45سالہ سجاد حسین ولد غلام صدیق موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ محمد عمران اور خلیل حسین شدید زخمی ہو گئے جنہیں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے علاوہ ازیں رحیم یارخان شہباز پور روڈ کارہائشی55 سالہ فاروق احمد موٹرسائیکل پر جارہاتھاکہ سامنے سے آنے والے تیز رفتار رکشہ ڈالہ ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں فاروق احمد دم توڑگیادریں اثنا کہروڑپکا پرانا بہاولپور روڈ کے رہائشی محمد اظہر بھٹی کی چھ سالہ بیٹی عظمی اظہر گھر سے دکان پر چیز لینے کیلئے گئی سڑک کے کنارے پر تیز رفتار کار نے ٹکر دے ماری جس سے بچی کے سر پر چوٹ لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ۔گڑ ھا موڑ کے نو ا حی چک 98 ڈ بلیو بی کے ر ہا ئشی مختیا ر احمد ور یا ہ کا با رہ سا لہ بیٹا گلز ار ا حمد پل منشی سے گھر آ رہا تھا کہ مو ٹر سا ئیکل ر کشہ سے ٹکر ا گئی اور سر میں چو ٹ آ نے سے طبی ا مد اد ملفے سے قبل د م تو ڑ گیا ۔