• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگو کی 38میں سے صرف ایک قسم خطرناک ہے‘ ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک راولپنڈی

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) محکمہ لائیو سٹاک، ڈیری ڈیویلپمنٹ پنجاب کے زیرہتمام راولپنڈی میں کانگو کے بارے میں آگاہی کیلئے6 موبائل ویٹرنری ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ ڈائریکٹر پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی ڈاکٹر عبدالرحمٰن نے ایک بیان میں کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر شہرکی مرکزی شاہراہ پر بھی کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں عید قربان کیلئے مویشی خرید کر اپنے گھروں میں لے جانے والوں کو کانگو سے بچائو کیلئے حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ ڈسرکٹ آفیسر لائیو سٹاک راولپنڈی ڈاکٹر ارشد لطیف نے اس موقع پر بتایا کہ کانگو سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں‘ 38میں سے 37اقسام بے ضرر ہیں‘ کانگو کی صرف ایک قسم خطرناک ہے جس سے بچائو کیلئے مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ اُنہوں نے تاکید کی کہا کہ قربانی کے جانوروں کی خریداری دن کے اجالے میں کی جائے اور اگر جانور کے جسم پر چیچڑ چمٹے ہوئے ہوں تو انہیں ہاتھ سے بالکل نہ الگ کیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ کانگو سے بچائو کیلئے سپرے اور کیڑے مار ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ 
تازہ ترین