• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کو کئی قتل معاف ہیں، کسی بھی لیڈر کے گھر کے گھیرائو کے خلاف ہوں، راجہ پرویز اشرف

گوجرانوالہ (آئی این پی) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے رائیونڈ مارچ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی لیڈر کے گھر کے گھیرائو کے خلاف ہوں‘ ویسے بھی (ن) لیگ کو کئی قتل معاف ہیں ا ور ساری مقدس گائیں بھی ان کی طرف ہیں۔نندی پور پاور پروجیکٹ کا ریکارڈ جلانے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ وہ اتوار کو گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی لیڈر کے گھر کے گھیرائو کے خلاف ہوں ۔ کوئی بھی جمہوریت رائیونڈ جا کر تصادم اور گڑ بڑ کی باتیں کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ (ن) لیگ کو کئی قتل معاف ہیں اور ساری مقدس گائیں ان کی طرف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نندی پور پاور پروجیکٹ کا ریکارڈ جلانے کی ہرصورت تحقیقات ہونی چاہئیں۔
تازہ ترین