سکھر(بیورو رپورٹ)صالح پٹ کی رہائشی خاتون مسمات سوہنی نے اپنے والد کے ہمراہ باا ثر شخص کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مذکورہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ دو سال قبل اسے با اثر شخص نے اغوا کر کے نکاح پر نکاح کیا جبکہ میری پہلی شادی شہزادو نامی شخص سے ہو چکی ہے۔ با اثر شخص کی جانب سے اسے آئے روز تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا جہاں سے فرار ہوکر اپنے والد کے پاس آئی ہوں اوراب ہم انصاف کے لئے سکھر پریس کلب آئے ہیں۔میری ایس ایس پی سکھر سے اپیل ہے کہ با اثر شخص کی زیادتیوں کا نوٹس لے کر ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔