کراچی (اسٹاف رپورٹر) اپر سندھ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں ڈسٹرکٹ سکھر نے ڈسٹرکٹ شہید بینظیر بھٹو کو 5-0 سے شکست دیدی۔ پیپلز ہاکی اسٹیڈیم سکھر میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ڈسٹرکٹ سکھر اور ڈسٹرکٹ شہید بینظیر بھٹو کے درمیان کھیلا گیا جس سکھر نے5-0 سے کامیابی حاصل کی۔ فیصل نے دو گول کئے۔ دانیال، فرخ اور زبیر نے ایک ایک گول کیا۔ میچ کے مہمان خصوصی میئر سکھر ارسلان اسللام شیخ تھے۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار حسین، ارشد سعید، منیر بھٹی اور زاہد سعید بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ میں سندھ بھر سے دس ٹیموں نے شرکت کی جس میں لاڑکانہ، شکار پور، خیرپور، جامشورو، کوٹری اور جیکب آباد کی ٹیمیں شامل تھیں۔