ملتان،ڈیرہ اسماعیل خان ،لاہور(سٹاف رپورٹر ، ایجنسیاں) سابق وزیراعظم سمیت شہر کی اہم سیاسی شخصیات عید اپنے آبائی شہر ملتان میں منائیں گے جبکہ گورنر پنجاب کی عید کے دوسرے روز ملتان آمد متوقع ہے ، سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی ملتان میں عید منائیں گے ، دربار عالیہ حضرت پاک شہید ؒ پر عید نماز پڑھیں گے اور لوگوں سے عید ملیں گے ، سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی شاہی عید گاہ خانیوال روڈ پر نماز عید پڑھنے کے بعد لوگوں سے عید ملیں گے بعدازاں وہ مخدوم رشید روانہ ہو جائیں گے اسی طرح تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمودقریشی دربار عالیہ حضرت غوث بہائو الدین زکریاؒ پر نماز عید پڑھیں گے اور دعائیں کرائیں گے اور عید کے اگلے روز زکریا کمپلیکس میں لوگوں سے ملاقاتیں کریں گے ، ، جبکہ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ملک عامر ڈوگر ،ملک عبدالغفارڈوگر ، ،رانا محمودالحسن ، حاجی احسان الدین قریشی ، ظہیر الدین علیزئی، حاجی جاوید اختر انصاری ودیگر رہنما ملتان عید منائیں گے ۔ جبکہ مولانا فضل الرحمان عید ڈیرہ اسماعیل خان میں منائیں گے ،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف عید کی نماز اپنے رفقاء کے ہمراہ جاتی عمرہ میں ادا کریں گے