گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں پبلک مقامات پر سری پائے بھوننے پر پابندی عائد کر دی گئی، ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت/ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ضلع کی حدود میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے عیدالاضحی کے دوران پبلک مقامات پر سری پائے بھوننے پر پابندی عائد کر دی، ڈی سی او نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ اس حکم پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔